*تم کمزور نہیں ہو* 😊😊 کیا آپ نے کبھی سوچا ہے بیس بائیس سال کی عمر ہو ۔مصر کی شہزادی ہو۔ایک خوبرو اور اعلی اخلاق کے انسان سے شادی ہو ۔ جو پیغمبر وقت ہو ۔گود میں چند دن کا بچہ ہو۔فلسطین کی سرسبز و شاداب وادی میں رہتی ہو اسے ایک ایسی جگہ پر چھوڑ دیا گیا ۔۔جہاں نا انسان ہوں !!!!نا چھت ۔۔۔نا غذا ۔۔نہ درخت نا سایہ ۔۔۔نا پانی۔۔۔۔۔۔۔ کیا آپ اس تپتی دوپہر کا تصور کر سکتے ہیں ؟؟؟؟جب وہ صفا اور مروہ کے درمیان دوڑتی رہی تھی ؟؟؟ کیا اس رات کا تصور کر سکتے ہیں ۔کالی سیاہ رات کالے سیاہ بنجر پہاڑ .کوئی ذی روح نہیں !!! جب حضرت ابراہیم انہیں چھوڑ کر واپس چلے تو تین میل تک ان کے پیچھے چلتی رہیں اور پوچھا میرا قصور کیا ہے کیوں چھوڑ کے جاتے ہو ؟؟ وہ روئی نہیں گلہ شکوہ نہیں کیا ۔ جھگڑا نہیں کیا ۔پھر خود ہی ذہن میں آیا یہ حکم خداوندی نہ ہو ۔پوچھا کیا یہ خدا کا حکم ہے ۔اور اثبات میں جواب پا کر ۔واپس لوٹ گئیں ۔ صبر اور ہمت سے کام لیا خدا پر بھروسہ رکھا ۔خدا نے زمزم بھی دیا ۔بستی بھی آباد ہو گئی ۔۔۔ تو کہنا یہ چاہتا ہوں لاکھوں مصلحتوں کے ساتھ اس میں ایک مصلحت یہ بھی چھپی تھی اے بنت حوا !!!! تم کمزور نہیں ہو!!!! تم ہر مشکل سے لڑ سکتی ہو ۔اسباب پیدا کر سکتی ہو ۔ویرانوں میں بستیاں آباد کر سکتی ہو ۔ اپنے آپ کو کبھی کمزور مت جاننا !!! بس اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو کھوج لو ۔۔۔ دنبے کی قربانی کے ساتھ ساتھ ۔۔۔سیدہ ہاجرہ کے عزم و ہمت صبر و رضا اور قربانی کی عظیم داستان کو بھی یاد رکھا جاۓ ۔جنہوں نے بیٹے کی تربیت اس طرح سے کی کہ جب باپ نے کہا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں ذبح کر رہا ہوں ۔تو بولے کہ ابا جان جلدی کیجئے ۔اور اپنا کرتا اتارا کر بولے . مگر ۔۔بابا میرا یہ کرتا میری ماں کو دے دینا ۔اسے میری یاد بہتt *جامعہ حیدریہ عباس آباد کوٹ سمابہ رحیم یار خان پاکستان*
*تم کمزور نہیں ہو* 😊😊
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے بیس بائیس سال کی عمر ہو ۔مصر کی شہزادی ہو۔ایک خوبرو اور اعلی اخلاق کے انسان سے شادی ہو ۔ جو پیغمبر وقت ہو ۔گود میں چند دن کا بچہ ہو۔فلسطین کی سرسبز و شاداب وادی میں رہتی ہو اسے ایک ایسی جگہ پر چھوڑ دیا گیا ۔۔جہاں نا انسان ہوں !!!!نا چھت ۔۔۔نا غذا ۔۔نہ درخت نا سایہ ۔۔۔نا پانی۔۔۔۔۔۔۔
کیا آپ اس تپتی دوپہر کا تصور کر سکتے ہیں ؟؟؟؟جب وہ صفا اور مروہ کے درمیان دوڑتی رہی تھی ؟؟؟
کیا اس رات کا تصور کر سکتے ہیں ۔کالی سیاہ رات کالے سیاہ بنجر پہاڑ .کوئی ذی روح نہیں !!!
جب حضرت ابراہیم انہیں چھوڑ کر واپس چلے تو تین میل تک ان کے پیچھے چلتی رہیں اور پوچھا میرا قصور کیا ہے کیوں چھوڑ کے جاتے ہو ؟؟ وہ روئی نہیں گلہ شکوہ نہیں کیا ۔ جھگڑا نہیں کیا ۔پھر خود ہی ذہن میں آیا یہ حکم خداوندی نہ ہو ۔پوچھا کیا یہ خدا کا حکم ہے ۔اور اثبات میں جواب پا کر ۔واپس لوٹ گئیں ۔
صبر اور ہمت سے کام لیا خدا پر بھروسہ رکھا ۔خدا نے زمزم بھی دیا ۔بستی بھی آباد ہو گئی ۔۔۔
تو کہنا یہ چاہتا ہوں لاکھوں مصلحتوں کے ساتھ اس میں ایک مصلحت یہ بھی چھپی تھی اے بنت حوا !!!!
تم کمزور نہیں ہو!!!!
تم ہر مشکل سے لڑ سکتی ہو ۔اسباب پیدا کر سکتی ہو ۔ویرانوں میں بستیاں آباد کر سکتی ہو ۔
اپنے آپ کو کبھی کمزور مت جاننا !!!
بس اپنے اندر چھپی صلاحیتوں کو کھوج لو ۔۔۔
دنبے کی قربانی کے ساتھ ساتھ ۔۔۔سیدہ ہاجرہ کے عزم و ہمت صبر و رضا اور قربانی کی عظیم داستان کو بھی یاد رکھا جاۓ ۔جنہوں نے بیٹے کی تربیت اس طرح سے کی کہ جب باپ نے کہا میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ تمہیں ذبح کر رہا ہوں ۔تو بولے کہ ابا جان جلدی کیجئے ۔اور اپنا کرتا اتارا کر بولے . مگر ۔۔بابا میرا یہ کرتا میری ماں کو دے دینا ۔اسے میری یاد بہت رلائے گی
Comments