My daily dairy
*─━═•✵⊰منتخب تحریریں⊱✵•═━─*
اس کی کالی آنکھوں میں ہیں انتر منتر سب
چاقو واقو، چھریاں وُ ریاں، خنجر ونجر سب
جس دن سے تم روٹھے مجھ سے، روٹھے روٹھے ہیں
چادر وادر، تکیہ وکیہ، بستر وِستر سب
مجھ سے بچھڑ کر وہ بھی کہاں اب پہلے جیسا ہے
پھیکے پڑ گئے کپڑے وپڑے، زیور شیور سب.
عشق وشق کے سارے نسخے مجھ سے سیکھتے ہیں
ساگر واگر، منظر ونظر، جوہر ووہر سب
تلسی نے جو بھی لکھا تھا اب کچھ بدلا بدلا ہے
راون واون، لنکا ونکا، بندر وندر سب
آخر کس دن ڈوبوں گا میں، فکریں کرتے ہیں
دریا وریا، کشتی وشتی، لنگر ونگر سب.
ﻋﺸﻖ ﻭِﺷﻖ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﻧﺴﺨﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﺳﯿﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ
ﺣﯿﺪﺭ ﻭﯾﺪﺭ ﻣﻨﻈﺮ ﻭَﻧﻈﺮ ﺟﻮﮨﺮ ﻭَﻭﮨﺮ ﺳﺐ.
ﺩﮐﮫ ﮐﮯ ﭼﻤﻦ ﮐﮯﺑﺎﺳﯽ ﮨﯿﮟ ﯾﮧ ‘ ﺩﺭﺩ ﺷﮩﺮ ﮐﮯ ﺑﺎﻧﯽ ہیں
ﯾﮧ ﻣﺤﺴﻦ ﻭﺣﺴﻦ ‘ ﻏﺎﻟﺐ ﺷﺎﻟﺐ ‘ ﺳﺎﻏﺮ ﻭﺍﻏﺮ ﺳﺐ.
راحت اندوری
♾♾🍃🌸 منتخب تحریریں 🌸🍃♾♾
Comments