My daily dairy
💞خبردار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہوشیار💞
💞موبائل کا کیمرہ اتنا خطرناک ہتھیار ہے کہ گنز بھی اس کے آگے کیا بیچتی ہوں گی
*─━═•✵⊰⊱✵•═━─*
انٹرنیٹ سے جڑے موبائل کا کیمرہ آپ کی مرضی اور اطلاع کے بغیر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ میسنجر اور وٹس ایپ سمیت کئی دیگر سوشل نیٹ ورک کے پلیٹ فارمز کے پاس تو آپ کا ریکارڈ علی الاعلان ہوتا ہی ہے لیکن سینکڑوں ایپس ایسی ہیں جو آپ کی دانست کے بغیر بھی آپ کا کیمرہ استعمال کر رہی ہیں ۔
یہ خطرہ صرف اینڈرائیڈ فون پر ہی نہیں آپ کے لیپ ٹاپ پر بھی ہے ۔ لہذا احتیاط کو شعار بناتے ہوئے اپنے موبائل کی ایپس کوئی دی گئی پرمیشنز چیک کریں اور اگر ان میں سے کوئی ایپ کیمرہ استعمال کرنے کی پرمیشن حاصل کیے ہوئے ہے تو اسے پہلی فرصت میں انکار کریں ۔
احتیاطا اپنے موبائل کے کیمرے پر کور لگا کر رکھیں تاکہ غلطی سے بھی کوئی ان چاہی تصویر نہ بنے ۔ یاد رکھیں جو تصویر ایک بار کلک ہو جائے، چاہے وہ آپ کسی کو بھیجیں یا فورا ڈیلیٹ کر دیں، اس کی باقیات موبائل کی ڈسک پر ہمیشہ کے لیے ثبت ہو جاتی ہیں جو کبھی بھی واپس لائی جا سکتی ہے چاہے موبائل کو فیکٹری ری سیٹ ہی کیوں نہ کر دیا جائے ۔
آپ کا گوگل اکاونٹ ، سام سنگ کلاوڈ اور دیگر کئی قسم کے سنٹرل ڈیٹا بیس والے اکاونٹ آپ کو بتائے بغیر ہی آپ کی گیلری کو اپنے پاس محفوظ کرتے رہتے ہیں۔ یعنی اگر آپ اپنی گیلری صاف بھی کر دیں تب بھی آپ کی تصاویر ان ایپس کے سرورز میں محفوظ رہتی ہیں ۔
کسی بھی جانے انجانے شخص کو اپنی تصویر بھیجتے ہوئے سو بار سوچیں ۔ حد سے بڑھا ہوا اعتماد ہی اصل میں مسائل کی جڑ بنتا ہے ۔ لڑکیاں عام طور پر دوسری لڑکیوں پر ( اپنی دانست میں بجا طور پر ) اعتماد کر کے اپنی ذاتی زندگی کے راز شیئر کر لیتی ہیں ۔ اول تو یہ پتہ چلانا بھی خاصا مشکل ہوتا ہے کہ لڑکی کے نام والی آئی ڈی کے پیچھے واقعی لڑکی ہی ہے اور اگر یہ طے بھی ہو جائے کہ واقعی لڑکی سے ہی بات ہو رہی ہے تب بھی خیال رکھیے کہ آپ کے موبائل سے بھیجی گئی کوئی بھی معلومات اگلے موبائل میں کہیں زیادہ غیر محفوظ ہیں ۔ ممکن ہے وصول کرنے والا یا والی اپنے موبائل کی اس قدر حفاظت نہ کر سکے اور آپ کی تصویروں سمیت دیگر معلومات غلط ہاتھوں میں چلی جائیں ۔
پھر یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی لڑکا کسی لڑکی کے ذریعے آپ تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہو۔ اس طرح کے امکانات کی ایک طویل فہرست ہے ۔ لہذا بہتر یہی ہے کہ فقط اپنے سوائے اپنے قریبی عزیزوں یا ایسے لوگوں جن کو آپ حقیقی زندگی میں جانتے ہوں اور ان پر اعتماد کرتے ہوں ان سے ہی حساس معلومات کا اشتراک کریں ۔
♾♾🍃🌸 منتخب تحریریں 🌸🍃♾♾
اللّه ہم سب کے عیبوں اور گناہوں کی ستر پوشی فرمائے ۔ اور ہمیں جگ ہنسائی اور رسوائی کی اذیت سے اپنی پناہ میں رکھے ..
Comments